کامیاب جوان انٹرنشپ پراگرام رجسٹریشن
May 18, 2021

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پیر کے روز اعلان کیا کہ حکومت نے کامیاب جوان انٹرنشپ پروگرام کے لئے آن لائن درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی ہے۔
ایچ-ای-سی کے مطابق درخواست کی آخری تاریخ 17 مئی 2021 تھی لیکن کمشن نے تاریخ میں توسیع کے لئے حکومت سے درخواست کی۔
طلباء کے پاس اس پروگرام کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 18 مئی 2021 شام 8 بجے تک ہے۔
یہ مارکیٹنگ ، فنانس ، قانون ، پبلک ایڈمنسٹریشن ، فوڈ ٹکنالوجی ، انجینئرنگ اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں مواقع فراہم کرتا ہے۔
اس پروگرام کا مقصد طالب علموں کو نجی شعبوں میں حصہ لینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
مزید معلومات کے لئے اس لنک پر کلک کریں