راولپنڈی میں طلباء کا احتجاج

راولپنڈی میں مرجود فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی طلباء امتحانات کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔
طلباء نے یونیورسٹی سے باہر نکل کر حکومت کی جانب سے امتحانات لینے کے خلاف اجتجاجی مظاہرے کیے۔
اجتجاج میں موجود ایک طلباء نے کہا کہ ہم نے سارا سال کلاسز آن لائن لیے ہیں اب امتحانات بھی آن لائن ہوں گے۔
اس احتجاج میں موجود ایک اور طلباء نے کہا کہ اساتذہ آن لائن کلاسز دینے کی بجاۓ سوشل میڈیا پر دو گھنٹے کی ویڈیو ڈال دیتے تھے۔ ہمیں اس ویڈیو سے خود سب کچھ سمجھنا ہوتا تھا۔
اس کے علاوہ طلباء نے شکایت کی کہ یونیورسٹی نے ابتداء میں اعلان کیا تھا کہ امتحانات آن لائن ہوں گے۔
اب دو ہفتے پہلے یونیورسٹی نے طلباء کو آگاہ کیے بغیر امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کر دیا۔
امیدواروں کا کہنا ہے کہ ہم احتجاج اس صورت ختم کریں گے جب یونیورسٹی آن لائن امتحانات لیں گی اور امتحانات کے لئے وقت بھی دیں گی۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے جولائی میں امتحانات کے انعقاد کے اعلان کے بعد ملک بھر کے طلباء نے متعدد شہروں میں احتجاج اور دھرنے دیئے۔