نئی تعلیمی پالیسی پر سوال

ملک بھر کے تعلیمی بورڈ کے چئیرمین نے ملک میں ہونے والے انتخابی امتحانات کے متعلق اپنے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
کراچی میں ہونے والے اجلاس میں تمام صوبوں کے بورڈز کے چئیرمین نے اس الاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس کی صدارت ڈاکٹر شوکت حیات نے کی اور اس اجلاس میں آیندہ چند روز میں ہونے والے بورڈز کے امتحانات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تمام بورڈ کے چئیرمین نے سوال اٹھایا کہ میٹرک کے امتحانات میں طلباء کے نمبروں کا انرازہ دو انتخابی امتحانات کے ساتھ کس طرح لگایا جا سکتا ہے ۔ سب نے اپنی اپنی راۓ کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ امتحانات کی مارکنگ صرف ان امتحانوں کی کرنی ہے جو لازمی قرار دے گئے ہیں؟
سندھ بورڈ آف ایجوکیشن آئندہ دنوں میں اس معاملے پر ایک میٹنگ کرے گا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ اس سال تعلیمی امتحانات لازمی ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میٹرک کے امتحانات 10 جولائی کو شروع ہوں گے اور اس کے بعد اسی پالیسی کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بھی ہوں گے۔