پاکستان بھارت سے امتحانات کے حوالے سے سیکھے

پاکستان کے طلباء سوشل میڈیا پر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں اور امتحانات اور کلاسز کے لئے اپنے خدشات پیش کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بدھ کے روز اس بات کا اعلان کیا کہ پورے پاکستان میں بورڈ کے امتحانات لئے جاۓ گے۔ بورڈ کے چیئر مین نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 2021 کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا۔
تاہم طلباء شفقت محمود کو اور کینسل بورڈ ایکسیم کے ساتھ ٹویٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خیالات کو ٹویٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور وبائی امراض کے دوران امتحانات میں بیٹھنے پر افسوس کا اظہار کیا۔
طلباء ہندوستان کی مثال دے رہے ہیں کہ وبائی امراض کے وجہ سے امتحانات کیسے منسوخ کردیئے ہیں۔
طلباء سوال اٹھا رہے ہیں کہ جب انھوں کے لئے کلاسز کا درست نظام قائم ہی نہیں کیا گیا تو وہ امتحانات میں بیٹھنے کی کیسے امید کر سکتے ہیں۔
ایک اور طالب علم نے نشاندہی کی کہ اگر ہندوستانی حکومت امتحانات منسوخ کرسکتی ہے تو ، پاکستان ایسا کیوں نہیں کرسکتا؟