سکول اور کالجوں کی چھٹیوں میں اضافہ
May 18, 2021

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے اعلان کیا کہ پاکستان بھر کے تعلیمی ادارے ایک ہفتہ مزید بند رہے گے۔
ایف-ڈی-ای نے پاکستان بھر کے سکول اور کالجوں کی چھٹیوں میں 23 مئی تک اضافہ کر دیا۔ ایک ہفتہ تمام کاروبار بند رہنے کے بعد 17 مئی سے دوبادہ تمام کاروبار اپنے اوقات میں واپس آگے ہیں۔
وفاقی وزیر تعلیم اور نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کی ہدایت کے مطابق ایف -ڈی -ای نے تمام تعلیمی اداروں کی تعتیلات میں 17 مئی سے 23 مئی تک اضافہ کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ آئی- پی- ای- ایم- سی اور این-سی-او-سی نے اس پات کا فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوۓ تعلیمی اداروں کی تعتیلات میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اداروں میں ایس-او-پیز پر سخت عمل کرکے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھول دیا جاۓ۔