مئی اور جون میں ہونے والے امتحانات ملتوی

فیڈرل پبلک سروس کمشن نے مئی اور جون کے مہینوں میں ہونے والے امتحانات ملتوی کر دئیے۔
امیدوار کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ امتحانات متعلقہ احکام کی طرف سے تیار کردہ نئے شیڈول کے مطابق لئے جاۓ گے۔ تمام امیدواروں کو امتحانات میں شرکت کے لئے نئے شیڈول پر عمل کرنا ہو گا۔
فیڈرل پبلک سروس کمشن کے مطابق نئی بھرتیاں اور آخری امتحان جو لیا گیا تھا سب کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اس سے پہلے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں ہونے والے امتحانات 15 جون 2021 تک ملتوی کر دیے جاۓ گے۔
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا تاکہ امیدوار امتحانات کی تیاری کر سکیں۔ حکومت نے یہ فیصلہ کرونا ؤائرس کی وبا کی وجہ سے کیا تھا۔
اس کے علاوہ وزیر تعلیم نے امیدواروں کو آگاہ کیا کہ امتحانات ہوں گے تاکہ طلباء کو اگلی جماعتوں میں پرموٹ کیا جا سکے۔