سکولوں اور کالجوں کے متعلق فیصلہ
June 4, 2021

وزیر صحت سندھ عزرا پیچوہو نے کہا کہ جب تک حکومت کو یقین نہیں ہوتا کہ کرونا وائرس کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے تب تک سکول بند رہے گے۔
وزیر اطلاعات ناصر شاہ کے ہمراہ کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا نے کہا کہ جب تک تعداد بہتر نہیں ہو گی حکومت کی طرف سے سکول بند رہے گے۔
سندھ واحد صوبہ ہے جو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے 19 مئی کے فیصلے کو مسترد کرتا ہے اور حکومت نے سکول ان اضلاع میں کھولنے کی اجازت دی ہے جہاں کویڈ 19 کی کیسز کی تعداد 5 فیصد سے کم ہے۔
صوبے نے بین الصوبائی وزیر تعلیم کانفرنس کے 7 جون سے سکولوں کو کھولنے کے فیصلے کی خلاف ورزی کی۔
صدارت کے دوران پیچوہو نے کہا کہ اساتذہ اور دیگر عملے کے لئے ویکسینیشن پر زور جاری ہے اس پر مزید تیزی سے کام کرنے کے لئے اس پر غور کیا گا رہا ہے۔