تمام سکولوں کو دوبارہ کھولنے کی تاریخ شایاع
June 4, 2021

حکومت پنجاب نے 7 جون سے صوبہ بھر کے تمام نجی اور سرکاری سکولوں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔
اس بات کا فیصلہ جمعرات کے روز مراد راس نے کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کے ساتھ ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا جس میں اس نے بتایا کہ سکولوں میں صرف 50 فیصد حاضری کی اجازت ہو گی
اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرونا-19 ایس-او-پیز پر عمل کیا جاۓ گا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بدھ کے روز بین الصوبائی وزیر تعلیم کانفرنس کی سفارشات کے مطابق کیا گیا تھا۔
اس سے قبل منگل کے روز وزیر مراد راس نے طلبا کو مشورہ دیا تھا کہ وہ احتجاج کرنے میں وقت ضائع نہ کریں بلکہ امتحانات کی تیاری کریں۔