پاکستان بھر میں یونیورسٹیاں کھولنے کی تاریخ کو اعلان
June 4, 2021

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 7 جون سے کویڈ-19 ایس-او-پیز پر عمل درامد کرتے ہوۓ پاکستان بھر کی تمام یونیورسٹیاں دوبارہ کھول دی جائیں گئی۔
ٹوئیٹر پر طلباء کو جوب دیتے ہوۓ شفقت محمود نے کہا کہ ملک بھر کی تمام یونیورسٹیوں کو پیر سے دوبارہ کھولنے کی اجازت ہو گی۔
یاد رہے کہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں کو کوویڈ-19 کے کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے اس سال مارچ میں بند کر دیا گیا تھا۔ وہ اصل میں 24 مئی سے دوبارہ کھولنے والی تھی۔
تاہم ، حکومت نے ان کی بندش کو 7 جون تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔