تعلیمی اداروں کی طرف سے سندھ حکومت کی خلاف ورزی
April 29, 2021

محکمہ تعلیم سندھ نے وفاقی حکومت کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ نویں، دسویں، گیاریویں اور بارویں کے امتحانات کا فیصلہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ اپنے شیڈول پر عمل درآمد کرے گا اور فیصلہ کے مطابق امتحانات کرے گا۔
محکمہ تعلیم سندھ نے مزید کہا کہ عید الفطر کے بعد کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا لیکن ابھی امتحانات ملتوی نہیں کیے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق نرسری سے آٹھویں تک کے امتحانات 7 جون 2021 سے لیے جاۓ گے۔ نویں اور دسویں کے امتحانات 1 جولائی سے تک لیے جاۓ گے اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 28 جولائی2021 سے لے کر 16 آگست 2021 تک لیے جاۓ گے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے پیش نظر پورے پاکستان میں تمام نجی اور سرکاری امتحانات کو 15 جون تک ملتوی کردیا ہے۔