آئندہ ہفتے تک تمام اساتذہ کو ویکسینیشن کا عمل
May 28, 2021

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے حکم کے مطابق آئندہ ہفتے کے اختتام تک تمام اساتذہ اور دوسرے عملے کو کرونا کی ویکسینیشن لگ جانی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق ایف-ڈی-ای نے اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں کو آگاہ کی ہے کہ وہ 5 جون تک تمام اساتذہ اور دوسرے عملے کے ممبروں کو کویڈ19 کے حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔
تمام تعلیمی سربراہوں کو آگاہ کیا گیا کہ وہ اگلے ہفتے کے آخر تک تمام اساتذہ کی ویکسینیشن رپورٹ ایف-ڈی-ای کو پیش کریں۔
دوسری جانب فیڈرل گورنمنٹ ٹیچنگ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ خدمت کاروں کی بنیاد پر اساتذہ کو کویڈ19 کی ویکسینیشن کی سہولت دی جاۓ۔