تعلیمی عملے کے لئے ویکسینیشن لازمی

ہفتے کے روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک اجلاس میں کہا گیا کہ تعلیمی ٓشعبے کو محفوظ اور یقینی بنانے کے لئے تمام تعلیمی عملے کو کرونا ویکسینیشن لگانے کو لازمی قرار دے دیا۔
یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے تعلیم اسد عمر کی زیرصدارت این-سی-او-سی کے اجلاس میں کیا گیا اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ قومی رابطہ کار لیفٹیننٹ جنرل حمود از زمان خان بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
این سی او سی کے فیصلے؛
جن افراد کا کرونا ٹیسٹ منفی ہو گا وہی پاکستان میں داخل ہوں سکیں گے۔
یکم جون سے 50 سال سے زائد افراد کو خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ہوٹلوں میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر رہنے کی اجازت نہ ہو گی۔
یکم جولائی سے 30 سال سے اوپر کے سیاحوں پر بھی اسی پابندی کا اطلاق ہوگا۔
تعلیمی عملے کی لازمی ویکسینیشن 10 جون تک مکمل کی جائے گی۔
جماعت 10 اور 12 کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے۔
پانچ فیصد اور اس سے کم شرح کے اضلاع میں تفریحی پارکوں ، واٹر پارکس اور سوئمنگ پولز کو 30 مئی سے دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔