اس سال خاص مضامین کے امتحانات
June 3, 2021

حکومت سندھ نے وفاقی اور دیگر صوبائی حکومتوں کو سفارش کی ہے کہ کرونا وائرس کی وبائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوۓ طلباء کے صرف خاص مضامین کے امتحانات کیے جاۓ۔
اس سلسلے میں پیر کے روز سیکرٹری اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ سندھ کا اجلاس منعقد ہوا اور اس اجلاس کی صدارت احمد بخش ناریجوں نے کی۔
اجلاس میں سندھ ، پنجاب ، کے پی ، بلوچستان ، جی بی ، اور اے-جے-کے کے تمام تعلیمی بورڈ کے چیئرمین نے شرکت کی اور حکومت سندھ کی سفارش کی حمایت کا مطالبہ کیا۔
اجلاس کے دوران سیکٹری ایس-ای-ایل-ڈی نے کہا کہ اس تجویز پر وعمل درامد کر کے میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات لیے جاۓ تاکہ طلباء کالجز اور یونیورسٹیوں میں بآسانی داخلہ لے سکیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی تجویز بین الصوبائی وزیر تعلیم کانفرنس میں زیربحث لائی گی۔