حکومت کا امتحانات کے بارے میں بڑا فیصلہ
May 10, 2021

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بورڈ کے امتحانات 15 جون 2021 کے بعد شروع کیے جاۓ گے۔
وزیر تعلیم کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کو ترجیح دی جائے گی تاکہ بورڈ کے ممبران وقت پر طلباء کے نتیجہ کا اعلان کرسکیں اور طلباء یونیورسٹیوں میں داخلہ لے سکیں۔
وزیر تعلیم نے طلباء کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات لازمی ہوں گے اور اس سال امتحانات منسوخ نہیں کیے جایئں گے۔
اگلی جماعت میں جانت کے لئے طلباء کو سالانہ امتحانات میں شرکت کرنی ہوگی۔
مزید یہ کہ طلباء کی کارکردگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ پچھلی بار کسی بھی طلباء کا امتحان نہیں لیا گیا تھا۔