یکساں قومی نصاب کا پہلا مرحلہ شروع
May 26, 2021

پارلیمانی سیکرٹری تعلیم وجیہا اکرم نے کہا ٓہے کہ آگست 2021 سے جماعت اول سے جماعت پانچویں تک کے لئے یکساں قومی نصاب متعارف کروایا جاۓ گا۔
قومی اسمبلی میں مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوۓ پارلیمانی تعلیمی سیکرٹری نے بتایا کہ نصاب تمام فیڈریٹنگ بورڈ کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان جماعتوں کے لئے ماڈل تصابی کتابیں تیار کی گئی ہیں۔
دوسری جانب تعلیمی سال 23-2022 میں جماعت چھٹی سے آآٹھویں کے لئے بھی یکساں قومی نصاب متعارف کروایا جاۓ گا۔
جماعت نویں سے بارویں کے لئے یکساں قومی نصاب کو تعلیمی سیشن 24-2023 میں متعارف کروایا جاۓ گا۔