تعلیمی نظام کو ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ
May 28, 2021

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اعلان کیا کہ تعلیمی سیشن کو 2021 کے آخر تک ڈیجیٹل بنا دیا جاۓ گا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت نویں سے دسویں کی جماعتوں کا ایک نیا نظام متعارف کروایا جاۓ گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی پالیسی کو بہتر بناۓ گی اور تمام طلباء کو بہتر مواقع فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا ملک کا تعلیمی نظام دوسرے شہروں کے لئے ایک مثال بن جاۓ گئی۔
مراد راس نے کہا کہ نظام تعلیم کے ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعہ طلبہ اور اساتذہ سے متعلق ان کی ترقیوں اور تبادلوں سے متعلق تمام معلومات ایک کلک پر دستیاب ہوں گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ صوبہ بھر میں ویکسینیشن مہم کا آغاز جمعہ کو ہو گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ حکومت کے ذریعہ ہر اساتذہ اور عملے کے ممبر نے ویکسینیشن لگوائی ہے۔