طلباء کا امتحانات کے متعلق احتجاج
May 28, 2021

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا امتحانات کے بارے میں اعلان کے بعد سیالکوٹ میں طلباء کا امتحانات کے متعلق مظاہرہ ہو رہا ہے۔
طلباء کلاک ٹاور اور علامہ اقبال چوک پر جمع ہوئے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ ہم امتحانات میں تاخیر چایتے ہیں یا مکمل طور پر منسوخ چاہتے ہیں۔
مظایرین نے شکایت کی کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں جماعتیں نہیں لی جا رہی۔
اان میں سے ایک طالب علم نے کہا ہم صرف ایک ماہ کالج گئے ہیں تو کیا چند باب کی بنا پر امتحانات دیں۔
وزارت تعلیم نے جون کے تیسرے ہفتے میں انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔