احتجاج کرنے پر طلباء گرفتار
May 31, 2021

ہفتے کے روز آن لائن امتحانات کے مطالبے پر فیض آباد میں طلباء کا احتجاج اور پولیس کاروائی میں سینکڑوں طلباء گرفتار ہو گئے۔
دارلحکومت انتظامیہ اور پولیس کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں کے طلباء دوپہر سے ہی فیض آباد پل پر جمع ہونا شروع ہو گئے تھے۔ جلد ہی ان کی تعداد 600 سے بڑھ کر 700 ہو گئی اور طلباء نے اسلام آباد ایکسپرس وے کو بلاک کر دیا۔
احتجاج کرنے والے طلباء کا کہنا تھا کہ ان کے امتحانات آن لائن لیے جائیں۔ انہوں نے حکومت ، وفاقی وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران کے خلاف نعرے لگائے۔
طلباء کا کہنا تھا کہ کوویڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے ان کے تعلیمی ادارے بند رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وبائی مرض کے دوران ان کی آن لاین کلاسز مختصر عرصے کے لئے لی گئی۔ ایسی صورتحال میں حتمی امتحانات آن لائن لئے جائیں۔