ایک ہفتے میں ٓاسٹاف کو ٹیکے لگاۓ جاۓ گے
May 27, 2021

حکومت سندھ کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر سکولوں اور کالجوں میں تمام اساتذہ اور دوسرے عملے کو کوویڈ 19 کی ویکسینیشن لگائی جاۓ گی۔
محکمہ سندھ سکول اینڈ ایجوکیشن نے کہا ہے کہ تمام اساتذہ ویکسینیشن کے لئے اپنا سی-این-ای-سی نمبر 1166 پر بھیج کر ریجسٹریشن کروایں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق جس نے ویکسینیشن سے پہلے سکول کھولا اسے مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اساتذہ کو متوجہ کیا جاتا ہے کہ وہ ویکسینشن لگوانے کے بعد سربراہوں کو اپنا کارڈز جمع کرواۓ۔
ابھی تک سندھ میں تعلیمی ادارے بند ہیں جون کے پہلے ہفتے میں ان کو دوبارہ کھولا جاۓ گا۔ کرونا وائرس کی صورتحال کو دیکھتے ہوۓ صوبائی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔