سندھ حکومت نے رمضان کے لئے سکول ٹائیمنگ کا اعلان کر دیا
April 5, 2021

سندھ حکومت ان ممالک میں سے ہے جس نے کووڈ 19 کی تیسری لہر میں سکول بند کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔
اور اب ایسا لگتا ہے کہ سندھ میں سکول ماہ رمضان کے دوران بھی کھلے رہیں گے کیونکہ سندھ حکومت نے رمضان کے مقدس مہینے کے لئے سکول کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے نئے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔ جس کے مطابق ، صبح کی شفٹ 7:30 سے لے کر 11:30 تک ہو گی۔ جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 12 بجے سے لے کر 2:45 رہے گی۔
جمعہ کے اوقات دونوں شفٹوں کے لئے یکساں ہوں گے جو کہ صبح 7:30 سے لے کر 10:30 تک ہو گی۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی منظوری کے بعد اوقات کو جاری کیا جائے گا۔