سندھ میں امتحانات کی مدت کم
June 3, 2021

محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ نے کرونا وائرس کے وبائی امراض کو مد نظر رکھتے ہوۓ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا دورانیہ اور طریقے کو تبدیل کر دیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق 2 گھنٹے اور 3 گھنٹے کے امتحانات کے دورانیے کو کم کر کے 2 گھنٹے اور 1.5 گھنٹے کر دیا گیا۔
پیٹرن کو اس طرح تبدیل کیا گیا ہے کہ ایم-سی-کیوز کے 50 فیصد نمبر ہوں گے۔ ان 50 فیصد ایم-سی-کیوز میں 30 فیصد سی-ار--کیوز اور 20 فیصد ای-ار-کیوز شامل ہوں گے۔
اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اس بات سے آگاہ کیا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جولائی سے شروع کیے جاۓ گے۔