شفقت محمود کا طلباء کے امتحانات کے متعلق بڑا فیصلہ

بدھ کے روز ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے بغیر امتحانات کے طلباء کو پرموٹ کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کمیٹی کے چیئرمین نے آئی-پی-ای-ایم-سی کو تجویز سی تھی کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے نویں اور گیارویں جماعت کے طلباء کو بغیر امتحانات پرموٹ کر دیا جاۓ اور دسویں اور بارویں جماعت کے صرف اختیاری مضامین کے امتحانات منعقد کیے جاۓ۔
آئی-پی-ای-ایم-سی کے اجلاس میں عارضی طور پر نویں جماعت سے بارہویں جماعت کے امتحانات دو مراحل میں لیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جولائی میں لئے جائیں گے۔ جماعت نویں اور گیارہویں کے امتحانات دوسرے مرحلے میں اگست یا ستمبر میں لیے جائیں گے۔
متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مزید مشاورت کرنے کے بعد آئندہ کچھ دنوں میںآئی-پی-ای-ایم-سی کے اجلاس میں امتحانات کے متعلق مکمل شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی۔