اول سے آٹھویں تک کی جماعتوں کے لئے سکول بند
April 19, 2021

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ جماعت اول سے جماعت آٹھویں تک کی کلاسوں کی چھٹیاں یکم مئی تک بڑھا دیں گئی۔
حکومت سندھ نے جماعت اول سے جماعت آٹھویں کی چھٹیاں دو یفتوں کے لیے مزید بڑھا دی۔ تاہم اب صوبہ بھر کے نجی اور سرکاری سکولوں میں تعتیلات بڑھا دی گئی ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے ٹویٹر پر کہا کہ فیصلہ کورونا وائرس کے انفیکشن میں اضافے کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو آن لاین کلاسز کے زدیعے تعلیم سی جاۓ گی۔
وزیر کے مطابق نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں کی جماعتیں اسکولوں اور کالجوں میں 50٪ حاضری کے ساتھ جاری رہ سکتی ہیں۔
تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس سے بچاو کے لیے مختلف ایس او پیز پر پابند کرنا ہو گی۔