سکول بند 23 مئی تک
May 17, 2021

جمعہ کے روز فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفیکشن کے مطابق پاکستان بھر کے تمام سکول 23 مئی تک بند رکھے جاۓ گے۔
یہ اعلان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند رکھنے کا کہا گیا تھا لیکن اب تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھے جاۓ گے۔
ماہرین کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر سے بڑھتے ہوۓ کیسز کی وجہ سے سکولوں میں کلاسز کو بند کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ تمام امتحانات 15 جون تک ملتوی کر دیے گے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 48 افراد کورونا وائرس سے دم توڑ چکے ہیں جبکہ 2500 سے زیادہ نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔