پوسٹ گریجویٹ طلباء کے لئے وظائف کا اعلان

ہائر ایجوکیشن کمشن نے پاکستان بھر میں پوسٹ گریجویٹ طلباء کو سکالرشپ دینے کا اعلان کیا۔
سکالرشپ تمام مضامین اور امتحانی سال 2021-22 میں دیا جاۓ گا۔ اس میں ٹیوشن فیس ، رہائشی الاؤنس ، کتاب الاؤنس ، سفری الاؤنس اور ابتدائی تصفیہ الاؤنس شامل ہوں گے۔ سکالرشپ کی رقم تقریبا 90000 روپے ہے۔
اسکالرشپ میرٹ پر دی جائے گی۔ امیدوار کو ایچ-ای-سی کے ٹیسٹ میں کم از کم 50 فیصد نمبر حاصل کرنا ہو گے۔
اگر امیدوار درخواست دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں تع انھیں ان اقدامات پر پورا اترنا پڑے گا۔
درخواست گزار کے پاس اپنے اضلاع کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے۔
تعلیمی قابلیت 16 سال ہونی چاہیے اور 60 فیصد نمبر ہونے چاہیے۔
امیدواروں کی عمر 35 سال اور اس سے کم ہونی چاہئے۔
پہلے سے ہی ایچ ای سی فیلوشپ پر شامل درخواست دہندہ درخواست نہیں دے سکتے ہیں۔
لاگو پروگرام کے لئے یونیورسٹی کے معیار کو پورا کریں۔
درخواست کی آخری تاریخ 4 جون 2021 ء ہے۔ آپ درخواست فارم اور دیگر تفصیلات کے لئے ایچ ای سی کی ویب سائٹ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔