کیمرج کے امتحانات کے مسئلے پر غوروفکر

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے حال ہی میں ٹویٹر پر کیمرج امتحانات اور امیدواروں کو کرونا وائرس سے بچانے کے لئے کرونا کے عملے پر تبادلہ خیال کیا۔
امیدواروں کو ٹوئیٹر پیغام بھیجتے ہوۓ انہوں نے کہا کی یہ تمام لوگوں کے لیے بہت مشکل وقت ہے اور طلباء کی بہترین دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوۓ ان کے حق میں فیصلے کیے جاۓ گے۔
شفقت محمود نےکوویڈ 19 پروٹوکول اور امتحانی مراکز کے حالت کے بارے میں غلط اطلاعات پر بھی روشنی ڈالی اور امتحانات ہالوں کی جعلی رپورٹنگ اور تصویروں پر بھی تنقید کی۔
وزہر تعلیم نے اعلان کیا کہ جو طلباء مئی اور جون کا امتحانی سیشن ملتوی کرنا چاہتے ہیں وہ طلباء اسی فیس میں اکتوبر اور نومبر کے سیشن کا اغاز کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ جن امیدوار کو لگاتا ہے کہ وہ اپنا نصاب مکمل نہیں کرسکے ہیں وہ امتحانات چھوڑنے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔