پنجاب یونیورسٹی دوبارہ کھولنے کے شیڈول کا اعلان
June 4, 2021

پنجاب یونیورسٹی جانب سے یونیورسٹی دوبارہ کھولنے کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ْ
یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے زیر صرارت ڈینز کمیٹی کا اجلاس یکم جون کو منعقد کیا گیا تھا اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایم-ایس ، ایم-فل ، اور پی-ایچ-ڈی کی جماعتوں کا آغاز 7 جون سے کیا جاۓ گا۔
اسی طرح بی-ایس سیکنڈ سمسٹر کی کلاسز کا آغاز بھی 7 جون سے کیا جاۓ گا۔
اس کے علاوہ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ابھی جاری آن لائن امتحانات مکمل کیے جاۓ گے اور بی-ایس کے چوتھے اور چھٹے سمسٹر کے طلباء بھی آن لائن امتحانات لئے جاۓ گے۔
ان کے پریکٹیکل کے امتحانات کے بارے میں یونیورسٹی آگاہ کر دے گئی۔
اس کے علاوہ بی-ایس کا نیا پانچواں اور ساتواں سمسٹر ستمبر میں شروع کیا جاۓ گا۔