پی-ایم-سی کی جانب سے داخلے منسوخ

پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے بے ضابطگیوں اور میرٹ میں دو نمبریوں کے خدشات کی بنا پر ملک بھر کے 36 کالجوں میں داخلے منسوخ کردیئے ہیں۔
پی ایم سی کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ 8 میڈیکل اینڈ ڈینٹل کلالجوں میں داخلے کو منسوخ کر دیا گیا ہے جو کہ 8 مارچ سے جاری کیے گئے تھے۔
پی ایم سی نے 9 دیگر میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کو وارنٹ جاری کیا ہے۔ جن میں داخلوں کو منسوخ کر دیا جاۓ گا۔
اس کے علاوہ کالجوں میں پانچ دن کے اندر اندر نئے نوٹس کے مطابق داخلے لینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایم سی نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لئے قواعد و ضوابط جاری کردیئے ہیں جو ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلے میں لاگو کیے جاۓ گے۔
اس کے علاوہ پی ایم سی نے مخصوص کالجوں میں داخلہ منسوخ کردیا ہے اور انہیں نئے داخلہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔