یونیورسٹیوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت
June 3, 2021

بدھ کے روز وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ 7 جون سے پاکستان بھر کی یونیورسٹیاں کھولی جائیں گئیں۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر پر ایک طلباء کو جواب دیتے ہوۓ کہا کہ پیر سے تمام یونیورسٹیاں کھول دی جائیں گی۔
پاکستان بھر کے تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھولنے تھے۔ انھیں 7 جون تک بند رکھنے کا فیصلہ اس لئےکیا گیا کیونکہ ملک میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی شرح زیادہ ہے۔
اس وائرس نے اب تک پاکستان میں 20،930 افراد کی جان لی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کم از کم 80 اموات اور 1،843 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
شفقت محمود نے پہلے ہی کہا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلباء کو اس سال خاص مضامین کے امتحانات دینے ہوں گے۔