سکول دوبارہ کھولنے کی اجازت

نیشنل کمانڈ اینڈ آپڑیشن سنٹر نے سکول کھولنے کی اجازت ان علاقوں میں سی ہے جن علاقوں میں کرونا وائرس کی شرع 5 فیصد سے کم ہے۔
اس کا فیصلہ 19 مئی کو منعقد کیے جانے والے اجلاس میں وفاقی وزیر براۓ منصوبہ بندی اسد عمد اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی صدارات میں کیا گیا۔
اس اجللاس میں سی-اے-پی-ایم ہیلتھ کے ڈاکٹر فیصل سلطان ، وزیر صحت سندھ اور تمام فیڈریٹنگ یونٹوں کے چیف سیکٹریوں نے ویڈیو کال کے زریعے شرکت کی۔
ملک بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا اس کے بعد یہ اہم فیصلہ سر انجام دیا گیا۔
مئی 24 سے؛
جن اضلاع میں 5 فیصد سے کم شرح ہو گی ان اضلاع میں سکول کھولنے کی اجازت دی جاۓ گی۔
ہوٹلوں میں کھانا کھانے کی سہولت شام 6 بجے تک ہو گی اور ٹیک ویز کی 24 گھنٹے کی اجازت ہو گی۔
سکولوں کو دوبارہ سخت ایس-او-پیز کے ساتھ کھولا جاۓ گا۔
یکم جون سے؛
تقریبا 150 افراد کے ساتھ آوٹ دور شادی کی تقریبات کی جا سکیں گی۔
تمام تر تعلیم کے شعبوں کو 7 جون سے کھول دیا جاۓ گا۔
مندرجہ ذیل کاروبار اگلے نوٹس تک بند رہے گے۔
زیارتیں
سینما گھر
انڈور ڈائننگ
انڈور جم
تفریحی پارکس (لیکن پیدل / جاگنگ ٹریک کھلے رہیں گے)