والدین سکول فیسوں کی طرف سے خوش
May 10, 2021

وفاقی حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کو اپریل 2021 سے لے کر سکول دوبارہ کھولنے تک فیسوں میں 20 فیصد رعایت کی فراہمی دی۔
وزرات تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کی گئی اور بندش کے دوران جو تعلیمی ادارے 8000 سے زائد فیس وصول کر رہے ہیں ان کو فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا حکم دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نجی سکولوں کو بھی یہ ہدایت دی گئی ہے کہ اس ماہ جن والدین نے نوٹس جاری ہونے سے پہلے فیس جمع کروا دی وہ ان والدین کو اگلے ماہ فیسوں میں رعایت کریں گے۔
فیسوں میں کمی کا فیصلہ حکومت نے والدین کے مطالبات کے جواب میں لیا تھا۔