نجی سکولوں اور کالجوں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا حکم
May 7, 2021

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے تمام نجی سکولوں اور کالجوں میں نوٹس جاری کر دیا کہ کرونا کی تیسری لہر کی وجہ سے فیسوں میں 20 فیصد تک کمی کی جاۓ۔
وزرات تعلیم کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق نجی تعلیمی ادارے فیسوں میں 20 فیصد کمی کرہں۔
تاہم 8000 سے کم فیس وصول کرنے والے نجی تعلیمی ادارے اس حکم کے تابع ہوں گے۔
اس کے علاوہ اگر اپریل اور مئی کی فیس جمع کرا دی گئی ہے تو نوٹس کے مطابق اگلے ماہ فیس میں کمی کی جاۓ گی۔
دوسری جانب وریر تعلیم نے والدین کو بھی فیس وقت پر جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔