جلد نئی کلاسز کا آغاز
May 18, 2021

خیبرپختونخواہ کے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے پیر کے روز کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جلد ہی 1000 بچوں کی نئی جماعتوں کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخواہ کے نظام تعلیم کو پہتر بنانے کے لئے وزیر تعلیم شہرام ترکئی سے ملاقات کی اور کہا کہ ہم خیبرپختونخواہ کے بچوں کی تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے ہم دن رات کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سمارٹ اسکولوں کے تصور پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کیونکہ اسکولوں میں ڈیجیٹلائزیشن موجودہ حکومت کا سب سے اہم نظریہ ہے۔
انہوں نے کہا یہ اجلاس نتیجہ خیز رہا جس میں ہم نے ملک میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے خیالات کا تبادلہ کیا ۔