ایچ- ای- سی کو نیب کی جانب سے غیر قانونی تحقیقاتوں کا حکم
March 12, 2021

ایچ ای سی کے چیرمین کو نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال ، غیر قانونی تقرریوں اور کمشن میں بداعنوانی کے الزام میں تحقیقات کا خط بھج دیا۔ خط کے مطابق ایچ-ای-سی کے چیرمین طارق بنوری کو نیب نے یہ کہا کہ ایچ--ای-سی اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے اخراجات فوری طور پر پیش کریں۔
اس کے علاوہ نیب نے ایچ ای سی کے ڈائریکٹر لیگل طارق مسعود ، منیجنگ ڈائریکٹر نادیہ طاہر ، ڈائریکٹر جنرل سروسز اظہر لطیف ، اور مشیر ایم اینڈ ای نور آمنہ ملک کی بھرتی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
ایچ-ای - سی کی ترجمان عائشہ اکرم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نیب کی طرف سے کمیشن کو جو خط موصول یوا ہے اس میں کچھ سوالات کے جوابات اور اخراجات کے حوالے سے پوچھا گیا ہے۔