صوبے بھر میں میڈیکل کالجز کھول دیے گئے
May 27, 2021

حکومت پنجاب نے کوویڈ19 ایس-او-پیز کے تحت صوبے بھر میں آج سے تمام میڈیکل کالجز اور سکول کھولنے کا فیصلہ کر دیا ہے۔
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک بیان کے مطابق پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی میڈیکل اور ڈینٹل اور نرسنگ سکول کو 27 سے دوبارہ کھول دیے ہیں۔
تیسرے، چوتھے اور آخری سمسٹر کے ایم-بی-بی-ایس طلباء اور تیسرے اور چوتھے سمسٹر کے بی-ڈی-ایس کے طلباء کو کیمپس میں شرکت کی ضرورت ہو گی۔ جبکہ پہلے اور دوسرے سمسٹر ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلباء آن لائن تعلیم حاصل کریں گے۔
تمام سرکاری اور نجی کالجوں کے سربراہان تمام طلباء اور اساتذہ اس کے علاوہ غیر ضروری عملے کو کوویڈ19 کی ویکسینیشن لگوانے کے زمہ دار ہوں گے۔