میٹرک کے امتحانات شروع
April 19, 2021

ایبٹ آباد بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے میٹرک کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
امتحانات 21 مئی سے شروع ہوں گے اور 16 جون تک جاری رہیں گے۔
بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام امتحانی مرکزوں میں تمام ایس او پیز پر عمل کیے جائے گے۔ طلباء کو امتحانی مراکز میں موبائل فون لانے کی اجازت نہ ہوگی اور اگر کسی کو بھی نکل یا دھوکہ دہی میں پکر لیا گیا اسے سخت سے سخت سزا دی جائے گی اور / یا نااہل قرار دے دیا جائے گا۔
گذشتہ سال امتحانات کو کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردیئے گئے تھے ، اور طلباء کو ان کی کلاس کی کارکردگی کی بنا پر ترقی دی گئی تھی۔