میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان
June 1, 2021

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے اعلان ہوا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 26 جون سے لے کر 14 جولائی تک لئے جاۓ گے۔
جن عملے کو امتحانات کے لئے چنا جاۓ گا ان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ویکسینیشن کے ٹیکے لگوا لیں۔ اور ان کا سرٹیفکیٹ اپنے پاس رکھیں۔
لاہور بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے کنٹرولر کے پروفیسر ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ امتحانات کی تیاری آخری مراحل پر ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ طلباء کو رولنمبر سلپ جلد دے دی جاۓ گئیں اور بورڈ کے امتحانات کرونا وائرس کے ایس-او-پیز پر عمل درامد کرتے ہوۓ لئے جاۓ گے۔
دوسری جانب پنجاب کے 34 اضلاع میں تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے گئے۔