اسلامی نصاب کے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
April 29, 2021

حکومت پنجاب نے نصاب میں سے اسلامی مطالعات کے علاوہ اسلامی مادے کے خاتمے کا بھی نوٹس واپس لے لیا۔
اس فیصلے کو واپس لینے کی قرارداد متعلقہ محکمہ نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے لی تھی۔
اقلیتی کمیشن کی جانب سے اسلامی مضامین کو عام مضامین سے خارج کرنے اور اسے صرف اسلامیات میں شامل کرنے کی سفارش کے خلاف عوامی ہنگاموں کو نظر میں میں رکھتے ہوۓ یہ فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الہی اور حافظ محمد طاہر نے مل کر اس مسئلے کو اٹھایا اور عوامی صورت حال کو گورنر تک پہنچایا۔ جس کے بعد اصل فیصلہ واپس لیا گیا۔
گورنر ہاؤس میں ہندوستان اور پاکستان کے لئے کویڈ 19 سے بچنے کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اور چودھری محمد سرور نے بیان فرمایا کہ پاکستان اس ضرورت کی گھڑی میں بھارت کے ساتھ مکمل تعاون کرۓ گا۔