سکالرشپ کے لئے امیدواروں کے فہرست جاری

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی طرف سے قائداعظم سکالرشپ کے لئے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2020 کے طلباء کی فہرست جاری کر دی۔
ہر سال لاہور بورڈ امیدواروں کی اچھی کارکردگی پر سکالرشپ پیش کرتا ہے تاکہ وہ کسی مالی بوجھ سے بچ کر تعلیم حاصل کر سکیں۔
سکالر شپ انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے 1000 طلباء کو دی جاتی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بورڈ کے حکام طلباء کو صرف میرٹ پر اسکالرشپ فراہم کرتے ہیں۔
اسکالرشپ 2020 کے لئے سائنس گروپ کے لئے آخری میرٹ 1077 نمبر اور آرٹس کے لئے آخری میرٹ 994 نمبر ہے۔
قائداعظم اسکالرشپ؛
اگر کسی امیدوار کو پہلے سے سکالرشپ مل رہا ہو گا اسے دوبارہ سکالرشپ نہیں دیا جاۓ گا۔ نصاب میں تبدلی کی وجہ سے سکالرشپ رد کر دی جاۓ گی۔ یہاں کے متعلقہ امیدواروں کو 2500 ماہانہ کی بینا پر سکالرشپ دی جاۓ گی جبکہ پردیسی طلباء کو 4500 روپے سکالرشپ دی جاے گی۔