یونیورسٹی آف کراچی میں الیکٹرک وہیکل شٹل سروس کا آغاز
April 2, 2021

یونیورسٹی آف کراچی نے کل (بروز جمعرات) این ٹی ایس لاجسٹک کے ساتھ الیکٹرک شٹل سروس متعارف کرانے کے لئے گذشتہ معاہدوں پر دستخط کیے۔
میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ جلد ہی کیمپس میں استعمال کے لئے کسٹم بلٹ شدہ الیکٹرک گاڑیاں طلبہ کو کیمپس میں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرے گی۔
معاہدے کے مطابق این-ٹی-ایس لاجسٹک انسٹی ٹیوٹ 6 سے 23 سیٹوں پر مشتمل الیکٹرک گاریاں یونیورسٹی کو دے گی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جیسے ہی مطالبہ کی تعداد بڑھتی جاۓ گئی اسی طرح بسوں کی تعداد بھی بڑھ جائے گی۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر این ٹی ایس لاجسٹک محمد عمر نعمان کے مابین معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
بس اسٹینڈ یونیورسٹی کے داخلی راستے کے قریب بنایا جائے گا ، جہاں گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن بھی ہوں گے۔