انٹرمیڈیٹ کےامتحانات ملتوی
May 19, 2021

بلوچستان حکومت نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کر دیا۔
بلوچستان حکومت نے یہ فیصلہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے کیا۔ اس سے پہلے بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے کہا تھا کہ ایچ-ایس-ایس-سی کے امتحانات 25 مئی 2021 کو شروع کیے جاۓ گے لیکن صوبے بھر کی کویڈ کی وجہ سے صورتحال دیکھ کر امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں اب متعلقہ احکام امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ یہ امتحانات جون کے مہینے میں ہوں گے۔ امیدواروں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سالانہ امتحانات تیار کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے اور طلباء کو بغیر امتحان کے اگلی جماعت میں پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔