تعلیمی ادارے کھولنے پر حکومت کو آگاہ
June 1, 2021

ماہرین صحت نے حکومت کے سکول دوبارہ کھولنے کے ٖفیصلے کو جلد بازی کا فیصلہ کہا۔
انہوں نے حکومت کو یقین دلایا کہ پچھلے سال حکومت نے ستمبر میں سکول کھولے تھے جس کی وجہ سے کرونا وائرس کے کیسز میں کافی حد تک اضافہ ہوا تھا۔
اس کے بعد نومبر 2020 میں پاکستان کرونا وائرس کی شدید لہر کا شکار تھا جس کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک دن میں420 کے کرونا کیسز رپورٹ ہوۓ تھے۔
انہوں نے آگاہ کیا کہ موجودہ صورتحال اس سے کئی زیادہ خراب ہے جس کی وجہ سے کیسز میں خاطر خواہ اضافے کا امکان ہے۔ ان حالات کے باوجود حکومت کے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔