طلباء کو جعلی اٹسٹیشن ایجنٹ کے متعلق آگاہ کیا
April 26, 2021

ہائر ایجوکیشن کمشن نے طلباء کو آگاہ کیا کہ وہ کچھ ایجنٹوں سے محتاط رہیں جو طلباء کی ڈگریوں اور ٹرانسکرپٹ کی تصدیق کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
کمشن نے کہا ہے کہ یہ ایجنٹ طلباء سے ان کی اصل ڈگریاں تصدیق کے لیے موصول کر لیتے ہیں اور جعلی ڈگریاں طلباء کو ڈاک کر دیتے ہیں۔
ہائر کمشن نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ ان افراد سے حوشیار رہے اور ان میں ملوث افراد کو پکروانے میں مدد فراہم کریں۔
جعلی ایجنٹوں کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ طلباء آسان راستہ تلاش کرتے ہیں۔ دوسری طرف ایچ ای سی کو تصدیق اور دیگر عملوں کو مزید آسان بنانے کی ضرورت ہے تاکہ طلبا کو اپنی باری کے لئے قطار میں کھڑے ہونے والے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔