حکومت کی طرف سے نوجوانوں کو وظائف
May 26, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے منگل کے روز ایک اجلاس میں قابل نوجوانوں کے لئے وظائف کا اعلان کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ایک بہتر موقع فراہم کر رہی ہے جس سے نوجوان اپنا کاروباری منصوبہ شروع کر سکتے ہیں۔
اس پروگرام کے دو حصے ہیں ایک تعلیم کے لئے اور دوسرا کاروبار کے لئے۔
حکومت چاہتی ہے کہ کہ اس وظیفے کے لئے مزئد امیدوار محنت کریں تاکہ وہ بھی 170000 وظائف کے طور پر حاصل کر سکیں۔
حکومت کی طرف سے امیدوار چھ ماہ کے کورسز بھی کر سکتے ہیں تاکہ وہ اچھی سے اچھی نوکری حاصل کر سکے۔
اس کے علاوہ اگر نوجوانوں کاروباری خیالات رکھتے ہیں تو انہیں کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض دیا جائے گا۔ حکومت نے اس وظائف کے لئے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں اور یہ قرضے میرٹ پر فراہم کیے جائیں گے۔