داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع
May 10, 2021

سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کی انتظآمیہ نے اپنی تمام شاخوں میں انڈر گریجویٹ طلباء کی درخواستیں موصول کرنے کی تاریخوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
جمعہ کے روز ایک اجلاس قائم کیا گیا یہ اجلاس سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی زیر صدارات قائم کیا گیا۔
فتح مری نے کوویڈ 19 اور عید کی تعطیلات کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔
فیصلے کے مطابق انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام ایس-زیڈ-اے-بی زرعی کالج ڈوکری ، خیرپور کالج آف زرعی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجیز اور یونیورسٹی سے وابستہ سب کیمپس میں داخلے فارموں کی درخواستوں کی تاریخوں میں 4 جون 2021 تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس کے مطابق اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ امیدوار جاری کردہ تاریخ کے مطابق دونوں کالجوں اور کیمپس کی تمام شاخوں میں داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔