پچیس اضلاع میں تعلیمی ادارے بند

حکومت نے پنجاب کے 25 اضلاع کے تمام نجی اورسرکاری تعلیمی اداروں کو بند کر دیے۔ اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن اتوار کے روز جاری کیا گیا تھا اور اگلا نوٹس پیر سے نافذ ہوگا۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اس نوٹس کی تصدیق کی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مذکورہ اضلاع میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو فوری طور پر بند کر دیا جائے گا ۔ نویں، دسویں، گیارویں اور بارویں جماعتوں کو بھی ان اضلاع میں بند کر دیا جاے گا۔
یہ فیصلہ جمعہ کو قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے اجلاس کے بعد لیا گیا ہے ، جس میں حکومت نے ایس او پی کی تعمیل کے لئے سخت اقدامات کے بارے میں فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے اعلان کیا کہ ملک بھر کے اسکول ایسے علاقوں میں بند کردیئے جائیں گے جہاں کرونا کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے۔