تعلیمی وزیر کا کرونا ٹیسٹ مثبت
May 26, 2021

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا جوکہ مثبت نظر آیا۔
وزیر تعلیم نے ٹوئیٹر پر یہ خبر دی کہ انہیں اس بیماری کے کچھ علامات ہیں اور وہ جلد صحت یاب ہو جاۓ گے۔
اس سے قبل وزیر تعلیم شفقت محمود نے بین الصوبائی تعلیم کانفرنس کی صدارت کی تھی جس میں ملک بھر کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے لئے ہر ممکن کوشش کی تھی۔
آئی-پی-ای-ایم-سی کے اجلاس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 20جون کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی-پی ای-ایم-سی نے ملک کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کو محدود کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔-