پنجاب کے باقی اضلاع میں سکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

وزیر تعلیم مراد راس نے پنجاب کے باقی اضلاع میں بھی 7 جون 2021 سے سکول دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔
اس سے پہلے قومی کمانڈ اور آپریشن سنٹر کے ایک اجلاس میں اعلان کیا گیا تھا کہ کرونا کی تیسری لہر کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے جاۓ گے۔
حکومت نے یہ فیصلہ طلباء کے مستقبل کے لئے لیا ہے کونکہ طلباء آن لائن کلاسز پر موجود نہیں ہوتے۔
حکومت پنجاب کا فیصلہ؛
اس سے پہلے وزیر تعلیم نے بتایا تھا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع ( بہاولنگر ، جھنگ ، ساہیوال ، ننکانہ صاحب ، پاکپتن ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، منڈی بہاؤالدین ، چکوال ، جہلم ، نارووال ، شیخوپورہ ، چنیوٹ ، قصور ، راجن پور ، اور وہاڑی ) میں تعلیمی ادارے 24مئی 2021 سے دوبارہ کھولیں جائیں گے۔
اب جن علاقوں میں کرونا وائرس کی شرع5 فیصد سے کم ہے ان اضلاع کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جاۓ گے۔ اور تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی جائیں گئیں