پنجاب بھر میں سکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
May 28, 2021

وزیر تعلیم مراد راس نے بتایا کہ 7 جون کو پنجاب بھر کے سکول دوبارہ کھول دیے جاۓ گے۔
انہوں نے کہا کہ طلباء کا بہت زیادہ تقصان ہو رہا ہے اور وہ زیادہ چھٹیا برداشت نہیں کر سکتے۔
مراد راس کا کہنا کہ اس سال موسم گرما کی تعطیلات مختصر ہوں گی ، جو صرف دو سے تین ہفتوں تک جاری رہیں گئی۔
حکومت کا منصوبہ یہ ہے کہ پنجاب بھر میں تمام سکول کھولنے سے پہلے سکول کے تمام عملے کو ویکسینیشن لگا دی جاۓ۔ صوبے میں 16،000 اساتذہ اور 4000 دوسرا عملہ ہے۔
اساتذہ کو اپنا سرٹیفکیٹ ساتھ لے کر جانا ہو گا۔ انہیں سینوفرم اور سینوویک ویکسین لگائی جائیں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صوبے میں ساڑھے تین لاکھ افراد کو ٹیکے لگاۓ گئے ہیں۔