پنجاب میں بورڈ کے امتحانات ہر صورت ہوں گے
June 3, 2021

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ طلباء احتجاج کر کے اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں احتجاج کی بجاۓ انھیں چاہیے کہ وہ اپنے امتحانات کی تیاری کریں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ انھوں نے کہا کہ اس بار حکومت کی طرف سے امتحانات روکے نہیں جاۓ گے۔ طلباء جتنے بڑے مرضی شخص کو لے آئیں حکومت اپنا فیصلہ نہیں بدلے گی۔
مراد راس کا کہنا ہے کہ سکولوں کو دوبارہ کھولنے اور امتحانات شروع کرنے کے فیصلے کے متعلق بین الصوبائی وزرا سے میٹنگ آخری ہفتے میں ہو گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ امتحانات صرف اہم اور اختیاری مضامین کے لئے جاۓ گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ اس وائرس کے آنے سے طلباء کی تعلیم کوٓ بہت نقصان ہو چکا ہے۔ اب طلباء کو چایئے کہ وہ اس کے سامنے مت کھڑیں ہوں۔